USA Visa Information in Urdu







·         عمومی جائزہ
·         معلومات برائے ادائيگی
·         پابندیاں
·         ویزا کی قسمیں اور درخواست فیس کی رقم
·         ویزا کی قسمیں اور شرائط جن میں فیس ضروری نہیں ہے
·         دوسری فیس





عمومی جائزہ
ویزا درخواست دہندگان کے لئے، بشمول بچوں کے، ضروری ہے کہ وہ نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے سے پہلے ناقابل ادائیگی، ناقابل انتقال ویزا درخواست فیس کی ادائیگی کریں، بسا اوقات اسے ایم آر وی فیس بھی کہا جاتا ہے۔ ویزا درخواست فیس کی ادائیگی ضروری ہے خواہ ویزا جاری کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ ویزا کی قسم جس کے لئے آپ درخواست دے رہے ہیں، فیس کی رقم کا تعین کرے گی۔ آپ کی شہریت اور ویزا کی قسم کی بنیاد پر جس کے لئے آپ درخواست دے رہے ہيں آپ کو ویزا اجراء یا مبادلہ فیس کی ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے۔ اس ویب صفحہ میں ہر نان امیگرنٹ ویزا کی قسم سے متعلق ویزا درخواست فیس کی فہرست ہے۔
برائے مہربانی یاد رکھیں کہ نان امیگرنٹ ویزا کی درخواست فیس یہاں مذکور ہے۔
معلومات برائے ادائيگی
آپ کسی بھی الائیڈ بینک میں اپنی فیس ادا کر سکتے ہیں.
پابندیاں
آپ کی ویزا درخواست فیس ناقابل واپسی ہے اور آپ اسے کسی دوسرے شخص کومنتقل نہيں کر سکتے ہیں۔ درخواست کی ادائیگی کرنے کے بعد آپ کو ایک رسید ملے گی۔ یہ رسید ادائيگی کی تاریخ سے ایک سال تک درست ہے اور اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ آپ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں اپنا انٹرویو کا وقت مقرر کریں۔ رسید درست ہونے کے دوران اپنے انٹرویو کا وقت مقرر کرنا آپ کے لئے ضروری ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی فیس کی ادائیگی کے ایک سال کے اندر اندر آپ کا انٹرویو طے ہونا چاہئے۔ اگر آپ ادائيگی کے ایک سال کے اندر اندر انٹرویو کا وقت مقرر نہيں کرتے ہيں تو آپ کی رسید کی میعاد ختم ہو جائے گی، آپ انٹرویو کا وقت مقرر نہیں کر سکیں گے، اور آپ کو دوبارہ ادائيگی کرنی ہوگی اور کارروائی کو از سر نو شروع کرنا ہوگا۔
ویزا کی قسمیں اور درخواست فیس کی رقم
درخواست فیس نیچے ذکر کی گئی ہے اور یہ محض ایک ویزا درخواست پر لاگو ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ عام نان امیگرنٹ ویزا کی قسموں کے لئے درخواست فیس 160 امریکی ڈالر ہے۔ یہ سیاح، تجارت، طالب علم اور ایکسچینج ویزوں پر مشتمل ہے۔ سب سے زیادہ درخواست پر مبنی ویزے، جیسے ملازمت یا مذہبی ویزے کے لئے 190 امریکی ڈالر ہے۔ کے (K) ویزے کے لئے 265 امریکی ڈالر ہے اور ای (E) ویزے کے لئے فیس کی رقم 205 امریکی ڈالر ہے۔ درج ذیل خاکے میں ویزا کی قسموں اور فیس کی رقم کی مکمل فہرست درج ہے۔
فیس کی رقم(امریکی ڈالر میں)
ویزا کی قسم
تفصیل
$160
B
تجارتی/ سیاحتی
$160
C-1
ٹرانزٹ
$160
D
جہاز/ ایر لائن عملہ
$160
F
طالب علم (اکیڈمک)
$160
I
صحافی اور میڈیا
$160
J
ایکسچینج وزیٹر
$160
M
طالب علم (پیشہ ور)
$160
T
انسانی اسمگلنگ کا شکار
$160
TN/TD
NAFTA پیشہ ور
$160
U
مجرمانہ سرگرمی کا شکار
$190
H
عارضی/ موسمی ملازمین اور ملازمت، تربیت پانے والے افراد
$190
L
کمپنیوں کے مابین تبادلہ کئے جانے والے افراد
$190
O
غیر معمولی صلاحیت والے افراد
$190
P
کھلاڑی، فنکار اور تفریح کار
$190
Q
بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ
$190
R
مذہبی ملازم
$265
K
امریکی شہری کا منگیتر/ شریک حیات
$205
E
معاہدہ تاجر، سرمایہ کار، آسٹریلوی پیشہ ورانہ تخصص
ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- فیس کلاس کے لحاظ سے ترتیب شدہ






ویزا کی قسم
تفصیل
فیس کی رقم (امریکی ڈالر)
B
تجارت/ سیاح
$160
C-1
ٹرانزٹ
$160
D
جہاز/ ایر لائن کا عملہ
$160
E
معاہدہ تاجر، سرمایہ کار، آسٹریلوی پیشہ ورانہ تخصص
$205
F
طالب علم (اکیڈمک)
$160
H
عارضی/ موسمی ملازمین اور ملازمت، تربیت پانے والے افراد
$190
I
صحافی اور میڈیا
$160
J
ایکسچینج وزیٹر
$160
K
امریکی شہری کا منگیتر/ شریک حیات
$265
L
کمپنیوں کے مابین تبادلہ کئے جانے والے افراد
$190
M
طالب علم (پیشہ ور)
$160
O
غیر معمولی صلاحیت والے افراد
$190
P
کھلاڑی، فنکار، تفریح کار
$190
Q
بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ
$190
R
مذہبی ملازم
$190
T
انسانی اسمگلنگ کا شکار
$160
U
مجرمانہ سرگرمی کا شکار
$160
TN/TD
NAFTA پیشہ ور
$160
ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- ویزا کی قسم کے لحاظ سے ترتیب شدہ
ویزا کی قسمیں اور شرائط جن میں فیس ضروری نہیں ہے
·         A، G، C-2، C-3، NATO کے درخواست دہندگان، اور سفارتی ویزے (جیسا کہ 22 CFR 41.26 میں بیان کیا گیا ہے)؛
·         وہ درخواست دہندگان جن کے پاس جے (J) ویزے ہيں اور جو امریکی حکومت کے مالی تعاون سے سرکاری تعلیمی اور ثقافتی تبادلے میں شرکت کر رہے ہوں؛
·         ویزا جاری ہونے کے ایک سال کے اندر مشین کے ذریعہ پڑھاجانے والا ویزا، جب اصل ویزا کو اچھے طریقے پر چسپاں نہ کیا گیا ہو یا ویزا کو دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہو جس میں درخواست دہندہ کی کوئی غلطی نہ ہو؛
·         وہ درخواست دہندگان جو بین الاقوامی معاہدہ سے مستثنی ہوں، ان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے تسلیم شدہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے لئے ایک مبصر مشن کے ممبران اور اسٹاف اور ان کا قریبی کنبہ شامل ہيں؛
·         وہ درخواست دہندگان جو خیراتی کاموں سے متعلق متعین خدمات کے لئے سفر کر رہے ہوں؛
·         امریکی حکومت کے ملازمین جو سرکاری کام سے سفر کر رہے ہوں؛ اور
·         فرض ادا کرتے ہوئے مارے گئے امریکی حکومت کے ملازم کے والدین، بھائی بہن، بیوی یا بچہ جو ملازم کی تجہیز وتکفین/ یا تدفین میں شریک ہونے کے لئے سفر کر رہے ہوں؛ یا فرض ادا کرتے ہوئے برے طور پر زخمی ہوئے امریکی حکومت کے ملازم کے والدین، بھائی بہن، بیوی، بیٹا یا بیٹی جو فوری علاج یا افاقہ کے دوران ملاقات کی غرض سے سفر کر رہے ہوں۔
دوسری فیس
بعض حالات میں، اضافی ویزا فیس براہ راست نیشنل ویزا سنٹر، امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ یا ہوم لینڈ سیکورٹی کے شعبہ میں ادا کی جاتی ہے۔
نان امیگرنٹ ویزا کے اجراء (مبادلہ) کی فیس
کئی ممالک کے درخواست دہندگان سے ان کی درخواست منظور ہو جانے کے بعد ویزا جاری کرنے کی فیس کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیس (دوسرے ممالک کی طرف سے امریکی شہری پر اسی طرح کی ویزا کی قسم کے لئے عائد ہونے والی قیمت) "مبادلہ" پر مبنی ہيں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ویزا اجراء کی فیس ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، تاہم جب غیر ملکی حکومتیں ویزا کی مخصوص قسموں کے لئے امریکی شہری پر یہ فیس عائد کرتی ہیں، تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسی قسم کے ویزے کے لئے اس ملک کے باشندوں پر بھی "مبادلہ" فیس عائد کرے گا۔ ریاست کے شعبہ کی ویب سائٹ پر ویزا جاری کرنے کی فیس سے متعلق مزید معلومات ہیں اور آپ کو یہ سمجھنے میں معاون ہو سکتی ہیں کہ آیا اجراء فیس آپ کی قومیت پر بھی عائد ہوتی ہے۔
SEVIS کی فیس
اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم (SEVIS) انٹرنیٹ پر مبنی ایک نظام ہے جو F، M اور J ویزا کے شرکت کنندگان (اور ان کے فیملی ممبران) پر انہیں اپنی ابتدائی دستاویز کاری (خواہ I-20 یا DS-2019) موصول ہونے کے وقت سے لے کر جب تک وہ سند حاصل نہ کر لیں/ اسکول چھوڑدیں یا پروگرام ختم کرلیں/ چھوڑ دیں، نظر رکھتا ہے۔
F، M اور J ویزا کے اصول کے درخواست دہندگان: اپنا امریکی اسکول چیک کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی معلومات SEVIS میں داخل کی گئی ہیں۔ ویزا درخواست فیس کے علاوہ آپ کو الگ سے SEVIS کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ فارم I-20 والے نان امیگرنٹ طلبہ کے لئے، SEVIS کی فیس 350 امریکی ڈالر ہے۔ فارم DS-2019 والے اکثر ایکسچینج وزیٹرز کے لئے، SEVIS کی فیس 220 امریکی ڈالر ہے۔ آپ کے طالب علم یا ایکسچینج وزیٹرز کا ویزا جاری کئے جانے سے پہلے ادائیگی کا ثبوت مطلوب ہے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں ادائیگی نہيں کی جا سکتی ہے۔ SEVIS فیس کی ادائیگی سے متعلق ہدایات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
SEVIS فیس کا استثناء
امریکی حکومت کی اسپانسرشپ کے پروگرام (وہ پروگرام جن کے کوڈ G-1، G-2، G-3، G-7 سے شروع ہوتے ہیں) میں شرکت کر رہے درخواست دہندگان کو SEVIS فیس ادا کرنے کی ضرورت نہيں ہے۔
بلینکٹ ایل فیس(فراڈ کے انسداد اور تشخیص کی فیس)
پہلی بار درخواست دینے والے ایسے امیدوار جو ایل سٹیٹس کے لئے بلینکٹ پٹیشن کے تحت ہوں انہیں فراڈ کے انسداد اور تشخیص کی فیس مبلغ 500امریکی ڈالر ادا کرنی ہوگی۔ یہ فیس انٹرویو کے دن کونسلر سیکشن میں کیشیئر کے پاس جمع کروانا ہوگی۔اس کے بعد اگر ایل ۔1ویزا کی درخواست نئے فارم I-129Sپر جمع کروائی جائے تو فراڈ کے انسداد اور تشخیص کی فیس دوبارہ جمع کی جائے گی۔


امریکی ویزہ فارم ڈی ایس -160 کی معلومات
ہر درخواست دہندہ کے پاس، بشمول بچوں کے، لازمی طور سے ان کا اپنا فارم DS-160 ویزا درخواست ہونی چاہئے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو سے پہلے فارم DS-160 کا مکمل اور آن لائن جمع کیا جانا ضروری ہے۔ انٹرویو بک کرنے کے لئے فارم DS-160 کے توثیقی صفحہ پر درج بارکوڈ نمبر مطلوب ہوتا ہے۔ فارم DS-160 کا آن لائن جمع کیا جانا لازمی ہے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ ہاتھ سے لکھی ہوئی یا ٹائپ کی ہوئی درخواستیں قبول نہيں کرے گا اور فارم DS-160 کے توثیقی صفحہ کے بغیر آپ اپنے انٹرویو میں شریک ہونے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
جب آپ DS-160 پر الیکٹرانک دستخط کرتے ہیں، تو آپ اس بات کی توثیق کر رہے ہوتے ہيں کہ وہ تمام معلومات جو اس میں درج کی گئ ہیں صحیح اور درست ہیں۔ کسی بھی حقیقت کی غلط بیانی آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے سے روک سکتی ہے۔ برائے کرم دوبارہ چیک کریں کہ آپ کے تمام جوابات بالکل درست ہیں اور یہ کہ ہر سوال کا مکمل جواب دیا گیا ہے۔
نوٹ: DS-160 کو مکمل کرنے سے متعلق کسی بھی طرح کا استفسار درج ذیل ویب سائٹ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کارروائی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے یا رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
فارم DS-160مکمل کرنے کے لئے رہنما اصول
نان امیگرنٹ ویزا درخواست کارروائی پر نظر ثانی کرنے کے بعد اپنا فارم DS-160 مکمل اور جمع کریں۔ امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں کسی انٹرویو کا وقت مقرر کرنے سے پہلے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا DS-160 درخواست فارم آن لائن جمع کریں۔
·         وہ سفارت خانہ ,قونصل خانہ جسے آپ فارم DS-160 کے شروع میں منتخب کرتے ہیں وہ وہی سفارت خانہ یا قونصل خانہ ہونا چاہئے جہاں آپ اپنے انٹرویو کی اپوائنٹمنٹ مقرر کرتے ہيں۔
·         صرف انگریزی زبان کے حروف استعمال کرتے ہوئے تمام سوالوں کے جوابات انگریزی میں ہونے ضروری ہیں، سوائے اس کے کہ آپ کو اپنا پورا نام اپنے قومی حروف تہجی میں فراہم کرنے کو کہا جائے۔
·         DS-160 کارروائی کے جزو کے طور پر گزشتہ چھ مہینے کے اندر کا لیا ہوا فوٹوگراف اپلوڈ کرنا آپ سے مطلوب ہے۔ ایک عمدہ فوٹوگراف لینے اور اسے جمع کرنے سے متعلق مفصل رہنما اصول امریکی اسٹیٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر یہاں موجود ہیں۔
·         اگر آپ 20 منٹ سے زیادہ دیر تک اس درخواست سے متعلق کارروائی روک دیتے ہیں، تو آپ کے سیشن کی میعاد ختم ہو جائے گی۔ آپ کو نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا، اگرچہ کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر میں اپنا درخواست آئی ڈی نمبر ریکارڈ کرلیا ہو یا اپنی درخواست کو محفوظ کرلیا ہو۔ صفحہ کے داہنے جانب اوپر دیا گیا اپنا درخواست نمبر لکھ لیں۔ اگر آپ کو اپنی درخواست جمع کرنے سے پہلے برا‎‎‎ؤزر کو بند کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تو اپنی درخواست کو جاری رکھنے کے لئے آپ کو اس درخواست آئی ڈی کی ضرورت پڑے گی۔
·         مکمل شدہ فارم DS-160۔ درخواست فارم ایک الفا عددی بارکوڈ توثیقی صفحہ تیار کرے گا۔ اس صفحہ کو پرنٹ کریں۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لئے پرنٹ کیا ہوا توثیقی صفحہ مطلوب ہے۔
·         جب آپ نے بارکوڈ توثیقی صفحہ پرنٹ کرلیا، تو اپنے ویب براؤزر پر "پیچھے" بٹن دبائیں اور پھر DS-160 کی متبادل نقل خود کو ای میل کریں۔ ای میل کی ہوئی فائل پی ڈی ایف شکل میں ہو جائے گی، جسے دیکھنے یا پرنٹ کرنے کے لئے اڈوب ایکروبیٹ کی ضرورت پڑے گی۔
مزید معلومات
DS-160 کو مکمل کرنے سے متعلق کسی بھی طرح کا استفسار درج ذیل ویب سائٹ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کارروائی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے یا رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
فارم DS-160 آن لائن یہاں دستیاب ہے۔