ہم نصابی سرگرمیاں




ہم نصابی سرگرمیاں
  ہمارے سکول میں ہم نصابی یا غیر نصابی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں جن میں بچیاں بہت جوش اور جزبے سے حصہ لیتی ہیں اور سرگرم عمل رہتی ہیں اس کے علاوہ بچیاں اپنے اپنے کمرہ جماعت کو سجانے کے لیے خوبصورت چارٹ اور تصاویر بھی بنا کر لاتی ہیں عام طور پر جو ہم نصابی سرگرمیاں ہوتی ہیں وہ یہ ہیں
  1 ۔ بزم ادب
2۔ محفل میلاد
3۔کھیلوں کے مقابلے
4۔کلاس کی بچیوں کے آپس کے مقابلے
5۔دھم کلاس کی الوداعی پارٹی
6۔یوم آزادی
َ         1۔بزم ادب۔
              ہر جمعہ کو تمام سکول کی بچیاں ایک میدان میں جمع ہو تی ہیں اور تلاوت قرآن پاک سے اس محفل کی ابتدا کرتے ہوئے نعت اور نظم کے بعد بچیاں مختلف موضوعات پر تقاریر کرتی ہیں اور ملی نغمے اور ترانے گاتی ہیں ۔اس کے علاوہ شعروشاعری کا مقابلہ بھی ہوتا ہے لطائف سنائے جاتے ہیں کبھی کبھی اساتذہ بھی ان میں حصہ لیتی ہیں۔
    2۔ محفل میلاد۔
                   سکول میں محفل میلاد کا بھی انعقاد ہوتا ہے اس میں سکول کی بچیوں کے علاوہ گاؤں کی بچیاں حصہ لیتی ہیں سال میں دو یا تین دفعہ اس محفل کاانعقاد ہوتا ہے اس میں بچیاں قرآن پاک کے دو یا تین دور مکمل  کرتی ہیں  پھر حمد اور نعت کے مقابلے شروع ہوتے ہیں  پھر آخر میں مقابلے جیتنے والی بچیوں کو انعامات دیے جاتے  ہیں
  3۔کھیلوں کے مقابلے۔
                                سال میں ایک دفعہ کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں ان میں ریس، بوری ریس، گھڑا ریس،  مینڈک ریس،لانگ جمپ، ہائی جمپ، رسہ کشی جیسی چھوٹی چھوٹی کھیلیں کھیل کر بچیاں  انعامات جیتی ہیں۔ اس موقع پر مختلف کھانوں کےاسٹال بھی لگائے جاتے ہیں۔جیسے چنے چاٹ،دھی پھلکی، سموسے، پکوڑے، جلیبی،نان کباب،کے استال لگائے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ مہندی کا اسٹال اور قسمت کا حال جاننے والے اسٹال پر سب سے ذیادہ رش ہوتا ہےپھر انعامات کا اعلان کیا جاتا ہے ہر سال علاقے کی ایک معزز شخصیت کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جا تا ہے اور انھی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کروائے جاتے ہیں۔
 4۔دہم کلاس کی الوداعی پارٹی۔
                 دہم کلاس کیونکہ سکول کی سب سے بڑی جماعت ہوتی ہے اور اساتذہ کے ساتھ سکول کے بہت سے کام کرواتی ہے اور بچیوں کے بھی بہت کام کرواتی ہے اس لیے اس کلاس کو امتحانات سے پہلے ایک پارٹی دی جاتی ہے اس کا انعقاد نہم کلاس کرتی ہے اس موقع پر کھانے کے ساتھ ساتھ کچھ ورایٹی پروگرام بھی کیا جاتا ہے جس میں ڈرامے ہلکے پھلکےٹیبلیو ،گانے،میوزیکل چیئر،اور خاکے وغیرہ پیش کیے جاتے ہیں۔
 5۔ یوم آزادی۔
                    ہر سال 14 اگست کو یوم پاکستان کو نہایت جوجوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتاہےاس دن تمام اساتذہ اور طلبات کی حاضری ضروری ہوتی ہے  سب سے پہلے تلاوت ا ور نعت رسول مقبول کے بعد پرچم کشائی کی جاتی ہے اور پھر  نغمے اورترانےگائے جاتے ہیں اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیات پر تقاریر کی جا تی ہیں۔
6۔ جماعت کی بچیوں کے آپس میں مقابلے۔
                کلاس کی بچیوں کے آپس میں نعت خوانی، شعروشاعری ، تقاریری، اور کلاس کے ٹسٹ میں مقابلے  بہت زیادہ ہے۔

ہم نصا بی سر گر میو ں کی تفصیل
تعلیمی ادارے ایک مر بو ط نظام کے تحت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن میں حکو مت کی طرف سےمقررہ نصاب کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کروایا جا تا ہے اور امتحا ن لے کر طلباء کو اگلی جما عت میں ترقی دے دی جاتی ہے۔
  اور یہ سلسلہ تعلیمی اداروں میں سیڑ ھیوں کی ما نند جاری رہتا ہےجس طرح نخلستان بغیر پانی کے اوراستاد بغیر تختہ تحریر استعمال کرنے کے کامل نہیں ہوتا اسی طرح چند اضافی سرگرمیاں جو کہ مقررہ نصاب کے ساتھ ساتھ ذہین طلباء کے لیے مخصوص کی جاتی ہیں اور پھر ان اضافی سرگر میوں میں طلباء حصہ لے کراپنی کاوش وکردار سے اپنا سکول اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کرتے ہیں اور پھر یہی طلباء بڑے ہو کر معاشرے اور قوم کا اہم اور ضروری جزو بن جاتے ہیں
تعلیم کا مقصد بچوں کو محض کتا بی کیڑے بنا نا ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو معاشرے کا ایک با کردار اور باحیا شہری بھی بنانا ہے
اس لیے طلباء کو ان ہم نصابی سرگر میوں میں حصہ دلانا انتہائی ضروری ہو جاتا ہے۔ ان سرگرمیوںکو اس سے قبل غیرنصابی یا اضافی سرگرمیاں کہا جاتا تھا مگر حکومت نے اب ان اضافی سرگرمیوں کو ہم نصابی سرگرمیوں کا نام دیا ہے اور گور نمنٹ کی طرف سے ہر ادارے پر زور دیا جاتا ہے کا آپ نے ان ہم نصابی سر گر میوں میںضرور حصہ لینا ہے
تو اس سلسلہ میںسکول ھذا ضلع سرگودھا کے ۲۴۲ سکولوں میں کسی لحاظ سے کم نہیں۔ اس سکول کے طلباء نے نہ صرف ہم نصابی سرگر میوں میں حصہ لیا ہے بلکہ اہم پوزیشنیں بھی حاصل کر رکھی ہیں
ھم نصابی سرگرمیوں میںچا ہے ادبی پرو گرامز ہوں یا کھیلوں کے مقابلے یا ثقافتی پروگرامز ہوں سکول ھذا کسی سے کم نہیں۔
ان ہم نصابی سرگرمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱۔ ہفتہ وار بزم ادب کا انعقاد
۲۔ کھیلوں کے مقابلے
۳۔ ادبی پروگرامز میں شرکت
۴۔ ثقافتی پروگرامز میں شرکت
۵۔ سکاؤٹنگ کا اہتمام کرنا
۶۔ طلباء کو مطا لعاتی دوروں پر لے کر جانا
گذشتہ دنوں ہمارے سکول کا مطالعاتی ٹور جناب ہیڈ ماسٹر صاحب کی سرپرستی میں کھیوڑہ نمک کی کان ۔ تاریخی قلعہ کٹاس اور تفریحی مقام کلر کہارگیا اس دورے کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔
گورنمنٹ ہا ئی سکو ل چک نمبر10 ایم ایل  بھلوال  ضلع سرگودہا
ہمارے سکول میں اس وقت چھے سو پچاس طلبا۶ زیر تعلیم ہیں۔سکول میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے۔   تعطیلات کے پہلے ہی دن ایک مطالعاتی دورہ کا پروگرام بنایا گیا۔اس دورہ میں سکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔
اساتذہ اور طلبا ٔ کی کل تعداد ستائیس تھی۔ اکتیس جولائیگاڑی سکول سے بروز اتوار صبح سات بجے روانہ ہوئی۔سفر کا آغاز بہت سی دعا ؤں سے ہوا۔ ہم براستہ بھیرہ روڈموٹروے پہنچے۔ موٹر وے سے دریائے جہلم کا نظارہ قابل دید تھا۔ لِلہ انٹر چینج سےکھیوڑہ کا سفر براستہ پنڈ دادنخان طے کیا گیا۔ کھیوڑہ میں نمک کی کان کی سیر کی گئی۔ کان کے اندر کی دنیا ہی مختلف تھی۔
نمک کےمختلف رنگ اور مختلف اقسام اپنی مثال آپ ہیں۔ کان کے اندر ہر موسم میں درجہ حرارت یکساں ۱۸ درجہ سینٹی گریڈ ہی رہیتا ہے
       اس کے بعد یہ قا فلہ قلعہ کٹاس اور وادی کلر کہار کے تفریحی مقا مات کی سیر کے بعد شام کو واپس سکول پہنچ گیا۔ قلعہ کٹاس کے ٹٹاس دیوتا کو د  یکھ کر طلبأ اور اساتذہ اکرام بڑے محظوظ ہوئے۔




    

















نمایاں نتائج۔