غیر نصابی سرگرمیاں



غیر نصابی سرگرمیاں
یہ بات ثابت ہے کہ جو طالبات غیر نصابی سرگرمیوں میں شریک رہتی ہیں انکو اضافی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ جیسے
کالج کے ساتھ قریبی جوڑ
خود اعتمادی
اعلی تعلیم کے حصول کا شوق
ضمنی امتحانات میں بلند نتائج
حتمی امتحان میں بہتر درجہ اور
غیر حاضری میں کمی
غیر نصابی سرگرمیوں کی شرکاء اکثر امکانی اندیشوں کو گھٹا کر قیادت اور منظم کاروائیوں کا ہنر سیکھتی ہیں۔        
غیر نصابی اور سہ نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوۓ کالج کی انتظامیہ نے اس بات کا پر زور اہتمام کیا ہے کہ طالبات کی سہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاۓ۔ اس مقصد سے کالج کی انتظامیہ مسلسل مختلف تقریبات کے انعقاد میں مصروف عمل ہے جیسے
تقریری مقابلے
معلومات عامہ پر ذہنی آزمائش کے مقابلے
قرات اور نعت کے مقابلے
مختلف مذہبی، قومی، اور بین الاقوامی جشن کی تقریبات
کتابوں کی نمائش
ہنر کی بنیاد پر طالبات کی مختلف تخلیقات کی نمائش
اندرونی کھیلوں کے مقابلے جیسے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، وغیرہ
مشاورت
رہنمائی اور مشاورت کے مقصد سے کالج کی انتظامیہ تسلسل کے ساتھ مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے پیشہ ور مہمانوں کو انکے واعظ کے غرض سے مدعو کرتی رہتی ہے۔ یہ ماہرین اور اعلی تربیت یافتہ اساتذہ طالبات کو انکی مستقبل کی تعلیم اور پیشوں سے متعلق انکا نصب العین بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔