Online Scam and Earning Methods

 

ڈیجیٹل فراڈئیے       اور آن لائن ارننگ کے طریقے

آن لائن ارننگ کا نام سنتے ہی ہمارا دھیان فورا  انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا اور راتوں رات  لکھ پتی اور شارٹ کٹ کمائی کی طرف جاتا ہے ۔  گو کہ یہ ناممکنات میں سے نہیں ۔ لیکن ہمارے ہاں اکثریت کو اس  بارے علم نہ ہونے کی وجہ سے فراڈ سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔ اور میرے تجربے میں اکثر ایسے سادہ لوح دوست احباب آتے ہیں جو کسی نہ کسی دھوکہ دہی کا شہکار ہو کر رابطہ کرتے ہیں ۔

بھلے وقتوں میں فراڈ اور نوسربازی کے طریقے مختلف تھے  اب جوں جوں  زمانہ ماڈرن ہو رہا ہے  فراڈ اور دھوکہ دہی بھی ڈیجی ٹیلائز  ہوچکی ہے ۔ آج کل اکثر آپ نے موبائل ، فیس بک ،  ووٹس ایپ  یا دیگر سوشل میڈیا  پلیٹ فارم  پر  راتوں رات امیر ہونے کے طریقوں کے بارے میں سن رکھا ہو گا یا کم ازکم ایسے ہی کوئی ویب  یا ایپلی کیشن لنک آپکی نظر سے ضرور گذرا ہوگا ۔ تو آئیے اسکی حقیت جان لیتے ہیں ۔

اصل میں یہ ڈیجیٹل فراڈئیے ہیں جو سادہ لوح عوام کو چونا لگا کر مال بٹورتے ہیں ۔  اس میں جعلی فون کالز ، ایس ایم ایس لنکس ،  ایس ایم ایس اوٹی پی   اور دیگر لاتعدا د ذریعے ہیں ۔

ایزی پیسہ ۔ جاز کیش فراڈ

یہ ڈیجیٹل فراڈئیے      الفاظ کا ہیر پھیر  اور انٹرنیٹ کا مناسب علم نہ ہونے پر  آپکو چونا لگا سکتے ہیں ۔

اس میں ایس ایم ایس پر اکثر ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے  جو ایک ٹرپ  ایس ایم ایس ہوتا ہے  اسکے بعد اپکو کال کی جاتی ہے اور دوسری طرف ایک غریب مسکین آدمی یا نسوانی آواز آپ سے مخاطب ہوتی ہے کہ انکے پیسے غلطی سے آ پکے نمبر پر ٹرانسفر ہو گئے ہیں  برائے مہربانی فرما کر انکو یہ پیسے واپس بھیج دیں  ۔ اس میں وہ ایک ایس ایم ایس کوڈ دوبارہ آپکے نمبر پر بھجواتے ہیں ۔ بظاہر آپکو پہلے آنے والا میسج میں کچھ رقم دیکھائی دیتی ہے ۔ جو آپ بھی سمجھتے ہیں کہ شاید اسی غریب کا مال ہے ۔ پھر ایک ایس ایم ایس او ٹی پی دوبارہ اپکے نمبر پر بھیجا جاتا ہے جس سے اپنی رقم سے بھی محروم ہو جاتے ہیں ۔ اسکے بعد وہ نمبر جس سے کال آتی ہے ہمیشہ بند ملتا ہے ۔  دراصل وہ ایک سٹرنگ  جیسے عام زبان میں ٹریکنگ کوڈ ہوتا ہے جس سے آپ کا اکاؤنٹ   تک رسائی ہوتی ہے   اور اگر آپ خود اس کو  "ہاں" کر دیتے ہیں تو آپکے اکاونٹ میں موجود رقم دراصل اپکی منشا اور مرضی سے ہی منتقل ہو رہی ہوتی  جس کا بظاہر علم نہیں ہوتا ۔ اپکو تب علم ہوتا ہے جب یکے بعد دیگر ے اپکو ایس ایم ایس موصول ہوتے ہیں  جس میں رقم نکلنے کی اطلاع دی جاتی ہے ۔  

ایپلی کیشن فراڈ

 اس ڈیجیٹل فراڈ میں اپکے نمبر  یا ووٹس ایپ ہر ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس میں کسی پر کشش مراعات  کا اشارہ دیا جاتا ہے ۔ جیسا کہ بول نیوز کی طرف سے سپروائز علی رضا    وغیرہ ۔  درحقیت اس لنک  میں ایک کمپیوٹر وائرس    کا کوڈ ہوتا ہے جیسے ہی آپ اس پر کلک کرتے   اس وائرس زدہ لنک سے ایک چھوٹا سے پروگرام آپکے موبائل میں انسٹال ہو جاتا ہے اور پس پردہ آپکے موبائل سے قیمتی ڈیٹا چوری کیا جاتا ہے ۔  جیسے بعد ازاں فروخت کر دیا جاتا ہے یا اصل پاپیلی کیشن کے جیسی ہو بہو اپیلی کیشن انسٹال کروائی جاتی ہے جس میں کچھ اضافی فیچر ڈال دیئے جاتے لیکن وہ درحقیت اپکے موبائل سے ڈیٹا چرانے کی ایپ ہوتی جو چند ماہ بعد ہی  اپنا مطلوبہ حدف پورا ہونے پر بند کر دی جاتی یا آپ سے ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن موبائل میں انسٹال کروا لی جاتی ہے جو سوائے آپ وقت ضائع ہی کرتی ہے ۔ شاید آپکو سکرین پر کچھ نہ کچھ رقم ڈالر یا فارن کرنسی نظر آ ئے لیکن وہ محض دیکھاوا ہوتا ہے ۔ آپکے ہاتھ کچھ نہیں آتا ۔ چند دن  اپکو احساس ہوتا ہے یہ تو فضول  ہے ۔

راتوں رات امیر بننے کا خواب

 یہ ڈیجیٹل فراڈ اس وقت  عروج پر ہے ۔ ان میں خاص طور پر ان افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جو بے روزگار یا حالات کے ہاتھوں کچھ بھی کرنے پر تیار ہوتے ہیں ۔ ذیل میں انکی  ہوبہو الفاظی نقل پیش خدمت ہے ۔

" میں ایک آن لائن ایسے پاکستانی پروجیکٹ پر کام کررہا  ہوں جہاں آپ بھی روزانہ 2 سے 4 گھنٹے کام کر کے 20 سے 50 ڈالر کما سکتے ہیں صرف وہ لوگ رابطہ کریں جو زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں

انشاللہ سب کچھ with Proof ہوگا 🙋🏻‍♂️❤️"

السلام علیکم! جو بھائی یا بہن گھر بیٹھے آن لائن بزنس کرنا چاہتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں آپ کو یہ بزنس گھر بیٹھے ٹریننگ کے ذریعے فری سکھایا جائے گا- اور مہینے کا آپ 40 سے 50 ہزار باآسانی کما سکیں گے-یہ میرا واٹس ایپ نمبر ہے-

مجھے آن لائن کام کے لیے 40 ورکرز کی ضرورت ہے Daily withdraw jazzzcash and easypaisa پہلے پروف لیں پھر کام شروع کریں

روزانہ کا 2 سے 3 ہزار کماٸیں میں خود کما رہا ہوں آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں بلکل آسان کام ہے دن میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں یہاں آپ کے ساتھ کوٸی فراڈ نہیں ہو گا۔

مجھے آن لائن کام کرنے کے لیے ورکرز کی ضرورت ہے

جو لوگ کام کرنا جاہتے ہیں وہ رابطہ کریں"

 یہ کچھ مثالیں اوپر  پڑھ چکے یہ دراصل انہی ڈیجیٹل فراڈیوں کی بچھائی گئی باردوگی سرنگیں ہیں جن میں اکثر سادہ لوح  عوام پھنس جاتی ہے ۔ اور اپنا قیمتی وقت اور پیسہ برباد کرتی ہے ۔ آ پ تھوڑی دیر کے لیے سوچیں یہ لوگ اتنے فارغ ہیں کہ  ڈالر کما رہے اور لیکن پھر بھی انکو ایک ایسے بندے کی ضرورت ہے  جیسے فی الحال کوئی سکل نہیں آتی ۔ یا  اجکل کے دور میں اپنا کمائی کا راز کیونکر کوئی فری میں آپکو دے گا ۔ یقینا وہ اسکے آپ سے کچھ رقم چارج کرے گا ۔ جیسے عموما ہمارے ہاں اکیڈمیوں یا سکول  ، کالجز میں ہوتا ہے ۔  

آئیےاب آپ کو انٹرنیٹ سے کمائی کرنے کے درست طریقے اور پیشوں کے بارے میں بھی آگاہ کر دیں  تاکہ آپ میں اگر کوئی یہ تحریر پڑھ لے تو وہ اپنا اور اپنے کسی عزیز کا وقت اور پیسہ بچا سکے اور ذیل میں دیئے  گئے کام کر کے جائز اور حلال روزی کما سکیں۔

آن لائن ارننگ ۔

آن لائن ارننگ سے مراد ایسے پیشے یا سکلز ہیں جن کو سیکھ کر آپ واقع ہی اچھی کمائی کر سکتے ہیں بشرط کہ آپ  محنت کریں ایمانداری سے اپنا کام کریں ۔  درحقیقت آن لائن کام بھی کسی فزیکل  کام کی ہی طرح آپکا وقت اور پیسہ  درکار ہوتا ہے ۔  درجہ ذیل طریقوں کو سیکھ کر آپ اچھی آمدنی اور روزگار حاصل کر سکتے ہیں ۔

1۔ گرافک ڈائزننگ   2۔ فری لانسنگ  3۔ ویڈیو ایڈیٹنگ 4۔ آمازون وی اے  5۔ ورڈ پریس    6۔ کنٹنٹ رائٹنگ 7۔ یو ٹیوب ویڈیو چینل  8 ۔ آن لائن سٹور  9۔ ویب سائٹ  سروسز 10۔ ایس ای او   11۔  ڈیجیٹل مارکینٹنگ  12۔  ای کامرس    

 

 مندرجہ بالا تمام طریقوں میں کسی ایک کو سیکھ کر مناسب کمائی کی جا سکتی ہے ۔ لیکن اسکے لیے بھی شرط وہی کہ محنت و لگن اور ایمانداری ۔   یہ تمام تر کورس اگرچہ بنیادی نوعیت کے ہیں لیکن پھر بھی ان کو سیکھ کر اور مزید محنت کر کے آپ یقینا پانچ سو سے ایک ہزار ڈالر کمانے کے اہل ضرور بن جائیں گے انشاء اللہ ۔

اس ضمن میں پرائیویٹ و گورنمنٹ دونوں سطوح پر کوشیش جاری ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو یہ سکلز سکھا کر پاکستان کو بے روزگاری سے چھٹکارہ دلایا جائے ۔

ذیل میں کچھ ادارے  جو فری یہ تمام تر کورسسز کروا رہے ہیں ۔   آج ہی انکی ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور ان سکلز کو سیکھ کر اپنا اور اپنے ارگرد کے لوگو ں کی زندگی بدلیں ۔  ذیل میں کچھ مستند ویب سائٹس کے لنکس دئیے گیے ہیں جہاں سے آپ فری میں کورس کر سکتے ہیں ۔

https://digiskills.pk/

https://lms.rehnumai.punjab.gov.pk/course/view.php?id=50

https://www.vu.edu.pk/academicprograms/certificatecourses.aspx

https://tevta.punjab.gov.pk/

 

 رائے عامہ کے لئے اس مضمون کو شئیر کریں تا کہ افراد ایک باعزت روزگار کما سکیں ۔ جزاک اللہ